عمران خان نے پارٹی ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی

06:21 PM, 8 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اٹک، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔ 
ملاقات کے دوران اراکین اسمبلی سے گفتگو میں ملکی سیاسی صورتحال، سیاسی حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام کو وفاقی حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل انتخابات ہیں، پرویز الٰہی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب وہ کہیں گے اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔

مزیدخبریں