میدان میں جلد واپسی کیلئے کوشش کر رہا ہوں: شاہین شاہ آفریدی

04:39 PM, 8 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے میدان میں جلد واپسی کیلئے بھرپور کوشش کر رہا ہوں۔ 
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی تکلیف سے دوچار ہیں اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ان کا ری ہیب پروگرام جاری ہے۔ 
شاہین شاہ آفریدی کا تین ہفتے قبل اپینڈکس کا آپریشن بھی ہوا تھا جبکہ گھٹنے کی تکلیف سے نجات کیلئے انہیں ری ہیب تجویز کیا گیا تھا۔ 
ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ تین چار روز سے ری ہیب کر رہا ہوں اور کافی بہتر محسوس ہو رہا ہے جبکہ میری کوشش ہے کہ جلد میدان میں واپس آؤں۔ 

مزیدخبریں