اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے توشہ خانہ کی گھڑی کے مبینہ خریدار کا بیان سامنے آگیا۔
توشہ خانہ کی گھڑی خریدنےوالے تاجر محمد شفیق کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی گھڑی نہیں خریدی،اس سے میرا کوئی تعلق نہیں، میرا نام محمد شفیق ہے،جناح سپر مارکیٹ ایف 7 میں میری دکان ہے، نہ وہ بل میرا ہے نہ دستخط اور لکھائی بھی میری نہیں ہے، میری اسٹیمپ کا غلط استعمال ہوا ہے۔
محمد شفیق نے کہا میرےخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ میں نے عمران خان کی گھڑی خریدی ہے، میرا اس سارے معاملےسے کوئی تعلق نہیں، اگر اس معاملے میں گھسیٹا گیا تو قانونی چارہ جوئی کروں گا۔