ملتان: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں ہم سے غلطی ہوئی ہےمیچ ہمارے ہاتھ میں تھا مگر درست طریقے سے ختم نہیں کرسکے ،وکٹیں گرنے کےبعدپہلاٹیسٹ ہاتھ سےنکل گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے، کوشش ہے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کریں، ملتان کی وکٹ اسپنرزکےلیےسازگارلگ رہی ہے،ہمارے پاس جتنے فاسٹ بولر ہیں ان پر فوکس کریں گے، پچ خشک ہے،اسپن اور ریسور سوئنگ ہوگی، ایک پچ کی وجہ سے پوری پلاننگ تبدیل نہیں کرسکتے، میچ صورتحال اور پلان کے مطابق ہی کھیلا ہے۔
بابراعظم کا کہنا تھا جب کسی میچ میں وکٹیں اوپر نیچے گرتی ہیں تو ٹیم پر پریشر آتا ہے ،جب کوئی میچ ہارتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے اگلے میچ میں بہتر کھیل دکھائیں، ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کے حوالےسے ڈسکشن چل رہی ہے، فاسٹ بولرز کے کمبی نیشن پر فوکس کریں گے، فاسٹ بولرزکے حوالےسے پلاننگ جاری ہے، ہمارے بعض فاسٹ بولرزتینوں فارمیٹ کھیل رہےہیں، تینوں فارمیٹ کھیلنےوالے فاسٹ بولرزپرلوڈ بڑھ جاتاہے ہمارا بنیادی انحصار اسپنرز پر ہوگا ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا ہرٹیم اپنے گیم پلان کے تحت کھیلتی ہے،انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کامختلف اندازاپنایاہے کسی بھی ٹیم کاطریقہ کارایک دم تبدیل نہیں ہوتا، ٹیم اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتی ہے ۔
اظہرعلی کے حوالے سے بابراعظم کا کہنا تھا کہ وہ سینئرکھلاڑی ہیں انہوں نے مستقبل کافیصلہ خود کرناہے،اظہرعلی نے کئی میچزجتوائےہیں ،بابراعظم نے مزید کہا مجھ پرکوئی دباؤ نہیں،نہ کبھی پریشرلیتاہوں،ہر کھلاڑی کی پرفارمنس روز ایک جیسی نہیں ہوسکتی، ہرکھلاڑی پراچھا برا وقت آتارہتاہے لوگوں کاکام کہنا اورمیرا کام کھیلناہے۔