کراچی: ایم کیوایم پاکستان نے تین اضلاع کے لیے ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا ۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے ضلع وسطی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے سرکاری افسر شریف خان کا نام فائنل کیا ہے جبکہ ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹر کیلئے شکیل احمد اور ضلع کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے سرکاری افسر فرقان اطیب کا نام فائنل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹر کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا نام بھی آج فائنل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے نامزد کیئے جانے والے ناموں کی حتمی منظوری پیپلز پارٹی دے گی ۔
واضح رہے کہ یہ نام گزشتہ روز ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں فائنل کیےگئے تھے ۔