پشاور،چیئرمین قائمہ کمیٹی خوارک ملک واجد اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل میں مشکلات سے متعلق اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ خوراک کا اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی خوارک ملک واجد اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل میں درپیش مشکلات وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے نوٹس میں لانے پر کمیٹی کے تمام ارکان نے اتفاق کیا ہے ،خیبرپختونخوا کی 4 کروڑ آبادی کےلیے سالانہ 124 کلو گندم فی کس کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا کو سالانہ تقریباً 50 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے ۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی خوارک ملک واجد اللہ نے کہا گندم کی سالانہ صوبائی پیداوار تقریباً 14 لاکھ میٹرک ٹن ہے، خیبرپختونخوا کو تقریباً 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے، خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران پر قابو پانے اور گندم کی کاشت بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں ۔