ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کریں گے: روسی صدر 

09:20 AM, 8 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے لیکن روس پاگل نہیں ہے۔ جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا۔

روس کی سالانہ انسانی حقوق کونسل سے خطاب کر تے انہوں نے کہا کہ یوکرین سے جنگ طویل ہو سکتی ہے۔ ان کا ملک جوہری ہتھیار صرف اسی صورت میں استعمال کرے گا اگر اس پر حملہ کیا گیا۔

روسی صدر نے واضح کیا کہ روس کسی صورت حال میں پہل نہیں کرے گا اور کسی کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی بھی نہیں دے گا۔ہم پاگل نہیں، ہم جانتے ہیں کہ جوہری ہتھیار کیا ہوتے ہیں۔ہم اس ہتھیار کو استرے کی طرح دنیا کے سامنے لے کر نہیں دوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے پاس دنیا کے سب سے جدید جوہری ہتھیار ہیں۔ انھوں نے امریکی جوہری پالیسی پر تنیقد کرتے ہوئے کہا کہ روس کے برعکس امریکا نے اپنے جوہری ہتھیار دوسرے ممالک کی سرزمین تک پھیلا رکھے ہیں۔

مزیدخبریں