نیویارک : انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ آج ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 72.82 ڈالر فی بیرل ہے جو رواں سال کی کم ترین سطح ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطاق عالمی کساد بازاری کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں ۔ڈبلیو ٹی آئی کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت بھی 77.93 ہوگئی ہے۔
آئل پرائس گروپ کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے روس پر عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے تیل کی قیمت پر معمولی اثرات مرتب ہوئے ہیں تاہم عالمی معاشی سست نمو، توانائی کے بڑھتے بحران اور کساد بازاری کے خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔
سینئر مارکیٹ اینالسٹ ایڈ مویا کا کہنا ہے کہ خام تیل کی طلب بتدریج منہ کے بل نیچے گر رہی ہے کیونکہ کئی بڑی معیشتیں آہستہ آہستہ سست روی کا شکار ہو رہی ہیں۔ قلیل مدتی لحاظ سے دیکھا جائے تو لگتا ہے سب ہی کے پاس وافر ذخائر موجود ہیں اور اسی لیے طلب میں کمی آ رہی ہے۔