دبئی :یو اے ای کے وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ آج اپنے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان سے دبئی ایکسپو میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے خطے کی بدلتی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
التقيت اليوم أخي الأمير محمد بن سلمان في إكسبو دبي ٢٠٢٠.. وسيكون العالم على موعد مع إكسبو الرياض ٢٠٣٠ باذن الله وبجهود الأمير محمد .. أكدت للأمير بأننا نتطلع أيضاً لقمة الرياض القادمة .. وشعوب الخليج تنتظر منا أفكار ومشاريع جديدة وعظيمة … pic.twitter.com/sQjDZoWqmP
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) December 8, 2021
دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج اپنے بھائی محمد بن سلمان سے تاریخی ملاقات ہوئی ،اب ہماری نظریں دبئی ایکسپو کے بعد ریاض ایکسپو پر لگیں ہیں جو 2030 میں ہونے جا رہی ہیں ۔
شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ ہم نے شہزاد سلمان کو یاد دہانی کروائی ہے کہ ہم ریاض ایکسپو کے منتظر ہیں کیونکہ عظیم منصوبوں نئے خیالات کیلئے خلیجی عوام کی نظر ہم پر ہے۔