اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔
حکومت نے رانا شمیم کو پرونشل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ ( پی این آئی ایل) پر ڈال دیا ہے جس کی تصدیق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رانا شمیم کو پی این آئی ایل پر ڈال دیا ہے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن 23 مارچ کو لانگ مارچ کرے تو راستے بند ہونے کا واویلا نہ کرے ، 23 مارچ سے چند روز قبل جی ٹی روڈ بند ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔