بلی کے علاج میں مبینہ غفلت، کیس تھانے تک پہنچ گیا 

بلی کے علاج میں مبینہ غفلت، کیس تھانے تک پہنچ گیا 

اسلام آباد میں پالتو بلی کے علاج میں مبینہ غفلت پر خاتون تھانے پہنچ گئی ،خاتون نے ویٹنری ڈاکٹر کے خلاف تھانہ گولڑہ میں کارروائی کی درخواست جمع کروادی  ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق درخواست گزار خاتون سیکٹر ای لیون ٹو میں واقع کلینک سے بلی کی ویکسینیشن کےبعد گرومنگ کروائی،جس سے  بلی کی حالت پہلے سے خراب ہوگئی،خاتون کا کہنا تھا کہ گرومنگ زہریلے کیمیکل سے ہونے کی وجہ سے بلی کی کھال کو نقصان پہنچا ،بلی کے جسم میں جا بجا انفیکشنز اور ریشز ہوگئے۔

درخواست گزار خاتون نے مزید کہا کہ جب  دوسرے ڈاکٹر  کے پاس چیک کروایا تو معلوم ہوا جس  میڈیکیٹڈ شیمپو سے گرومنگ کرنی تھی اس سے  نہیں کی گئی، گرومنگ کے دوران سخت قسم کا برش استعمال  کیا گیا۔

خاتون نے کہا ڈاکٹر کی رپورٹ بطور ثبوت موجود ہے، درخواست میں خاتون کی طرف سے استدعا کی گئی ہے کہ علاج میں غفلت کرنے والے ڈاکٹر کا لائسنس کینسل اور کلینک کو سیل کیا جائے، ایس پی اسلام  آباد پولیس نوشیروان کا کہنا ہے کہ معاملے کو قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں