لاہور میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

 لاہور میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
کیپشن: لاہور میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

لاہور: متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے لاہور میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اعلان کر دیا ہے

آفتاب اسلم گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں اتوار سے روٹی کی قیمت 10سےبڑھا کر 12روپے اورنان کی قیمت 15سےبڑھا کر18روپے کررہے ہیں،2سے 3ماہ ہو گئے پستے ہوئے تندور مالک مقروض ہوگئے ہیں۔

آفتاب گل کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف تندور مالکان نہیں حکومت دیتی ہے، آٹے کی قیمت من مرضی سے بڑھائی جاتی ہے لیکن ان پر کوئی ایکشن نہیں لیتا، ڈی سی آفس میں نوٹیفکیشن سے آٹے کی قیمت بڑھائی گئی ،ظلم کی بات یہ ہے کہ ہمارے ساتھ 3ماہ سے کوئی بات نہیں کی گئی جبکہ روٹی کے وزن کم پر کبھی دفاع نہیں کرتے اگر وزن کم کریں تو قیمت ہی زیادہ نہ کریں۔

ڈی سی لاہور عمر چٹھہ نے کہا کہ 100گرام کی روٹی ہوتی ہے اور نان کا 120گرام وزن ہوتاہے، خود ساختہ قیمتیں نہیں بڑھا سکتے ، تندور مالکان ڈی سی آفس سے رابطہ کریں ملکر حل نکالتے ہیں جبکہ تندوروں پر روٹی اور نان سرکاری ریٹ پر ہی فروخت ہونگے۔