چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم ،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا بپن راوت کی موت پر اظہار افسوس 

08:53 PM, 8 Dec, 2021

راولپنڈی :بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کی المناک موت پرپاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے افسوس کا اظہار کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) اور آرمی چیف نے بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی حادثے میں المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اہلیہ اور دیگر 11 افراد سمیت جان کی بازی ہارگئے۔

مزیدخبریں