مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اہم اجلاس، مذہبی جماعتوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

08:23 PM, 8 Dec, 2021

لاہور: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں جے یو پی کے شاہ اویس نورانی، مرکزی جماعت اہلحدیث کے کاشف رندھاوا شریک اجلاس میں مولانا سعید یوسف، مفتی ابرار احمد، اسلم غوری، ڈاکٹر جاوید اختر شریک ہوئے۔ اجلاس میں مذہبی جماعتوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس کے علاوہ اجلاس میں مدارس کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں اور دیگر اہم امور پر مشاورت کے ساتھ ساتھ مذہبی جماعتوں کا لاہور میں علماء و مشائخ کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

علماء و مشائخ کانفرنس میں مختلف مسالک کے شخصیات کو بلایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں