سموگ سے پریشان عوام کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی 

06:41 PM, 8 Dec, 2021

لاہور :محکمہ موسمیات نے سموگ سے پریشان عوام کو خبر دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سر د اور خشک رہے گا جس کی وجہ سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ابھی بارش کا کوئی امکان نہیں ،البتہ بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری رہے گی ۔

،آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت ، لہہ اور زیارت میں منفی 6،استور،قلات منفی 05 ،کالام،سکردو منفی04 ، راولاکوٹ ،کوئٹہ منفی03 ، دیر،ہنزہ،اننت ناگ منفی 02 اوردروش میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ بابوسر منفی 5 ،قلات ،سکردو میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

دوسری طرف محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے تعلیمی اداروں میں 15 دسمبر سے 15جنوری تک تعطیلات دینے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں تاہم ابھی تک اس کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ،اس سلسلے میں امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ محکمہ تعلیم کا اجلاس 9 دسمبر کو کیا جا ئیگا جس میں موسم سرما اور سموگ کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے جائینگے ۔

مزیدخبریں