بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا 

Babar Azam, ICC, Pakistan Team, Muhammad Rizwan, Test Series

ڈھاکہ :بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ فتوحات سے اعتماد ملتا ہے ،ہم ہمیشہ میچ جیتنے کی ذہنیت سے گرائونڈ میںاترتے ہیں جس کے بعد ہمیں اعتماد ملتا ہے ۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور آٹھ رنز سے شکست دیکر سیریز 2-0 جیت لی ، کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فاسٹ باؤلرز نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ 


انہوں نے کہا ہم میچ جیتنے کی ذہنیت کیساتھ گرائونڈ میںداخل ہوتے ہیں اور یہ صرف ایک یا دو کھلاڑیوں کی بات نہیں تھی ،تمام لڑکوں کی کوشش سے ہی ہم فتوحات سمیٹ رہے ہیں ۔

واضح رہے ٹیم پاکستان نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز کلین سوئپ کر دی ہے۔ یہ پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ میں 12 ویں فتح ہے اور اس کیساتھ ہی گرین شرٹس آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ 

شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے جبکہ فواد عالم نے 50 اور محمد رضوان نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ دیگر بلے بازوں میں عابد علی 39، عبداللہ شفیق 25 اور اظہر علی 56 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے تھے۔