پاکستان ریلوے کی جانب سے ای پروکیورمنٹ سسٹم کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز

 پاکستان ریلوے کی جانب سے ای پروکیورمنٹ سسٹم کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز
کیپشن: پاکستان ریلوے کی جانب سے ای پروکیورمنٹ سسٹم کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

اسلام آباد:  وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے پاکستان ریلویز میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا جو کہ کنٹریکٹ  دینے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

اس پائلٹ پروجیکٹ کے حوالے سے تیجاری پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے اور تیجاری پاکستان کے درمیان اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، جنرل مینیجر تیجاری پاکستان سید عثمان حسن اور تیجاری پاکستان کی انتظامیہ  ریلواے پاکستان کے اہم حکام بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گڈ گورننس اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے مطابق پاکستان ریلویز نے پروکیورمنٹ کے عمل کو شفاف، موثر اور آسان بنانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت احتساب، شفافیت اور عوام کو ریلیف کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے اور اسی سلسلے میں ای گورننس کی جانب عملی پیش رفت کی ہے۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے ای پروکیورمنٹ کا آغاز حوصلہ افزا ہے کیونکہ اربوں روپے کی خطیر رقم منصوبوں اور معمول کی خریداری میں شامل ہوتی ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان ریلوے مالی اور انتظامی امور میں بہتری لانے کے لیے مزید اقدامات کرے گا۔

ای پروکیورمنٹ پر پائلٹ پروجیکٹ کے اس کامیاب آغاز کے ساتھ، مزید پبلک سیکٹر اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ اس کی پیروی کریں اور اپنے پروکیورمنٹ بجٹ کو شفاف بنائیں اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق 100 فیصد آڈٹ ٹریل حاصل کرنے کے لیے مزید کوشش کریں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے تیجاری پاکستان کے جنرل مینجر سید عثمان حسن کا کہنا تھا کہ تیجاری پاکستان ای پروکیورمنٹ سلیوشنز مہیا کرنے میں اہم حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان میں نیشنل ہائی وے، پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ،  یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، پنجاب سکلز دیویلپمنٹ پروگرام اورئینٹ پعٹرولیم اور میریٹ اور پرل کانٹیننٹل ہوٹلز سمیت پبلک اور پرائیویٹ اداروں کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔