افغانستان ایک اور تباہی کی طرف جا رہا ہے، معید یوسف نے خبردار کر دیا

افغانستان ایک اور تباہی کی طرف جا رہا ہے، معید یوسف نے خبردار کر دیا
کیپشن: افغانستان ایک اور تباہی کی طرف جا رہا ہے، معید یوسف نے خبردار کر دیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ایک بار بھر خبردار کیا ہے کہ افغانستان ایک اورتباہی کی طرف جارہا ہے، مغرب رویہ بدلے، فغانستان کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے ہارڈ ٹاک بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستان ہمیشہ کہتا رہا افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں اور پاکستان افغانستان سے متعلق پھر خبردار کر رہا ہے جبکہ افغانستان ایک اور تباہی کی طرف جا رہا ہے تاہم مغرب اپنا رویہ بدلے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے ، افغانستان میں 22.8 ملین افرادکو خوراک کی شدید قلت کاسامنا ہے، پیسہ ہے لیکن افغانستان میں بینکنگ چینلز کوچلنے نہیں دیا جا رہا۔

پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے مشیرقومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا حامی ہے،امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان امریکا سےوسیع بنیاد تعلقات چاہتا ہے۔ پاکستان نے جیواسٹریٹجک سےجیو اکنامکس کی طرف مثالی تبدیلی کی ، پاکستان کی اکنامک بیسزپوری دنیا کے لیے کھلی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا پاکستان کا حق ہے ، کشمیر کے لوگ ہمارے  لوگ ہیں۔

پاک چین تعلقات سے متعلق مشیرقومی سلامتی کا کہنا تھا کہ چین سے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، سی پیک پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی اہم منصوبہ ہے ، سی پیک کو ہم ہر صورت مکمل کریں گے۔