کراچی :انٹر بینک میں ڈالر 64 پیسے مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،جس کے بعد روپیہ کی قدر مزید گر گئی ۔
سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداو شمار کے مطابق انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلندسطح 177 روپے43 پیسے پر پہنچ گیاجس کے مقابلہ میں روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 178 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔