کترینہ کیف اور وکی کوشال نے شادی کے نشریاتی رائٹس بھاری قیمت پر فروخت کردیئے

03:45 PM, 8 Dec, 2021

ممبئی : بھارتی فنکار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشال نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ کو 80 کروڑ میں فروخت کردیئے  ۔

جبکہ مہمانوں کو بھی اس بات پر پابند کردیا گیا ہے کہ وہ کوئی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کریں گے  ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشال کی طرف سے اپنی شادی کے بارے خبروں پر احتیاط برتنے کی وجہ سامنے آگئی ہے ددونوں نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیو ز کے رائیٹس سٹریمنگ ویب سائٹ کو فروخت کردیئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کے رائٹس کی 80 کروڑ میں ڈیل ہوئی ہے جس کی وجہ سے  وکی کوشل اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے اتنی زیادہ رازداری برتی ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ایک این ڈی اے (نان ڈسکلوژر معاہدہ)  بھی سائن کروانے کی درخواست کی ہے۔ یہ معاہدہ شادی کے حوالے سے کوئی بھی خبر لیک نہ کرنے سے متعلق ہے۔

یاد رہے کہ  کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے سکس سینسز فورٹ باروارہ ہوٹل میں 9 دسمبر کو ہوگی۔ دونوں کی شادی میں کرن جوہر، فرحان اختر، علی عباس ظفر، کبیر خان، منی ماتھور اور روہت شیٹھی سمیت شوبز کی متعدد شخصیات شرکت کریں گی جبکہ آج ان کی رسم حنا ادا کی جائے گی  ۔

مزیدخبریں