نئی دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں گرا جس کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت اور اعلیٰ دفاعی افسران سمیت 14 افراد سوار تھے جبکہ بپن راوت کے اہل خانہ کے چند افراد بھی تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حادثے میں اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ جنرل بپن راوت سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم جنرل بپن راوت کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔
ہیلی کاپٹر میں سی ڈی ایس بپن راوت کا عملہ اور اہل خانہ کے کچھ افراد بھی سوار تھے، جنرل بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جا رہے تھے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر کنور کے گھنے جنگلات میں جا گرا جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
#WATCH | Latest visuals from the spot (between Coimbatore and Sulur) where a military chopper crashed in Tamil Nadu. CDS Bipin Rawat, his staff and some family members were in the chopper. pic.twitter.com/6oxG7xD8iW
— ANI (@ANI) December 8, 2021
بھارتی فضائیہ نے بھی سوشل میڈیا پر حادثے کی تصدیق کر دی ہے کہ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کا ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ حادثے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
An IAF Mi-17V5 helicopter, with CDS Gen Bipin Rawat on board, met with an accident today near Coonoor, Tamil Nadu.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) December 8, 2021
An Inquiry has been ordered to ascertain the cause of the accident.
دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کون کون شامل ہے جبکہ تین افراد کو بچا لیا گیا ہے جو شدید زخمی ہیں اور انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شدید زخمی افراد میں جنرل بپن راوت بھی شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں بھارتی فوج کے کئی سینئر افسران سمیت 14افراد سوار تھے جبکہ ہیلی کاپٹر میں جنر ل وپن راوت کے اہلخانہ بھی سفر کررہے تھے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کنور کے گھنے جنگلات میں پیش آیا ہے ۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019ءکو ریٹائر ہوئے جنہیں بھارتی حکومت نے بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس سٹاف مقرر کیا تھا۔