لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کے مالکان کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ہماری درخواست کو مانا اور شاہد خان آفریدی سے متعلق ایک سے دو روز میں اچھی خبر آ جائے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شاہد آفریدی کی فرنچائز میں شمولیت کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں ہماری فرنچائز سے کھیلیں، اس لئے ہم پرامید ہیں کہ ایک دو دن میں اچھی خبر مل جائے گی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ میں ملتان سلطانز کے مالکان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہماری درخواست مان لی لیکن جب تک آفیشل نہیں ہوجاتا، اس وقت تک کچھ کہہ نہیں سکتے تاہم میں بہت پرامید ہوں کہ شاہد آفریدی سے متعلق اچھی خبر آئے گی۔
انہوں نے ڈرافٹ کے عمل میں بڑے ناموں کی غیر موجودگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے نام زیادہ بڑی تعداد میں دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ دنیا کی دیگر لیگز بھی ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے کھلاڑی بٹ گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے زیادہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ہماری لیگ کافی بڑی بن چکی ہے اور ہمارے مقامی کھلاڑی بھی بہت زبردست ہیں لہٰذا بڑے ناموں کی غیر موجودگی سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں کس فرنچائز سے کھیلیں گے؟ خبر آ گئی
12:45 PM, 8 Dec, 2021