اسلام آباد: پاکستان کے معروف صحافی اور سپورٹس اینکر ڈاکٹر نعمان نیا زکے والد انتقال کرگئے ۔ انہوں نے اپنے والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور مداحوں سے والد کے لئے دعائے مغفرت کی اپیل بھی کی ۔
ڈاکٹر نعمان نیاز نے بتایا کہ میرے والد لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد نیاز 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
https://twitter.com/DrNaumanNiaz/status/1468309184223629315?s=20
ڈاکٹر نعمان کا کہنا تھا کہ میرے والد ناصرف ایک باپ بلکہ دیانتداری کے اعتبار سے اعلیٰ ترین اور حقیقی انسان تھے۔ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ وہ ہمیں چھوڑ کرچلے گئے ہیں۔
اس سے قبل نعمان نیاز نے 7 دسمبر کو ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں گھر واپسی کی پرواز میں سوار ہونے کا انتظار کر رہا ہوں، میرے والد، دوست اور ایک ایسا شخص جس نے میرے برے وقت سے گزرنے میں میری مدد کی وہ وینٹی لیٹر پر ہے۔