آسٹریلیا نے پاکستان کا صدیوں پرانا قیمتی ورثہ واپس کردیا

11:41 AM, 8 Dec, 2021

اسلام آباد:آسٹریلیا نے پاکستان سے لوٹاگیا ثقافتی ورثہ واپس کردیا ۔ تیسری صدی عیسوی کی برونز ایج کا قیمتی پتھر غیرقانونی طورپر پاکستان سے امریکا سمگل کردیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان سے سمگل کیا گیا ثقافتی ورثہ لوٹادیا ہے ۔ تاریخی ورثے کی پاکستان واپسی پر حکام نے آسڑیلوی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

پاکستان کے سفیر زاہد حفیظ چوہدری نے قیمتی پتھر کی واپسی کو ثقافتی محاذ پر پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی  قرار دیتے ہوئے آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔  ان کا کہنا تھا کہ  اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری پیدا ہوگی ۔ 

یاد رہے کہ تیسری صدی عیسوی کے قیمتی پتھر کو غیرقانونی طورپر پاکستان سے امریکا لے جایاگیا تھا ۔ پتھر کو جب آسٹریلیا درآمد کیا گیا تو آسٹریلوی بارڈر فورسز نے اس کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا ۔  ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے اس اہم پیش رفت کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جارہاہے ۔ 

مزیدخبریں