علی حیدر گیلانی اور آغا رفیع اللہ نے اپنا استعفیٰ بلاول بھٹو کو پیش کر دیا

10:59 PM, 8 Dec, 2020

کراچی: پاکستان ڈیمو کریٹک کی جانب سے استعفے دینے کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے اپنا استعفیٰ بلاول بھٹو زرداری کو پیش کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیادت کے حکم پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔  میں پارٹی کا ادنی سا کارکن ہوں جبکہ جمہوریت کی بحالی اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کی جہد و جہد میں شریک ہونے پر فخر ہے۔ خیال رہے کہ آغا رفیع اللہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238 ملیر کراچی سے پیپلز پارٹی کے رکن ہیں۔ 

دوسری جانب سے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ 211 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن علی حیدر گیلانی نے استعفیٰ چیئرمین بلاول بھٹو کو بھیجوا دیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو آپ کا شکر گزار ہوں آپ نے مجھے پارٹی ٹکٹ دیا تھا اور میں اپنی صوبائی نشست سے غیر مشروط طور پر استعفیٰ دیتا ہوں جبکہ ملک میں جمہوری جدو جہد کے لیے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو بھیجوا دیا ہے۔ 

اس سے قبل پی ڈی ایم کے سربراہ نے میڈیا کو اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہی جلسہ ہو گا اور 31 دستمبر تمام جماعتیں اپنے استعفے اپنی ہی جماعتوں کی قائدین کو جواب کروا دیں گے جبکہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں سے بھی تمام اراکین استعفے دیں گے۔ اسلام آباد کی طرف مارچ کی تاریخ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں اور دھاندلی والے خود سوچیں کہ ان کا انجام کیا ہو گا کیونکہ ہماری تحریک دھاندلی زدہ تحریک سسٹم کے خلاف ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ کل اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں ملک بھر میں مظاہروں کے شیڈول کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں