غربت، مہنگائی اور بے روزگاری تبدیلی حکومت کے ٹریڈ مارکس بن چکے، سراج الحق

غربت، مہنگائی اور بے روزگاری تبدیلی حکومت کے ٹریڈ مارکس بن چکے، سراج الحق
کیپشن: غربت، مہنگائی اور بے روزگاری تبدیلی حکومت کے ٹریڈ مارکس بن چکے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ 73 سالوں میں جمہوری اور مارشل لاز کے ادوار میں اسلامی پاکستان کے لیے کسی نے کوشش نہیں کی۔ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری تبدیلی حکومت کے ٹریڈ مارکس بن چکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیر پر پسپائی، معیشت کی بربادی تک حکمرانوں نے ناقص کارکردگی کی ہر مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بلندوبانگ دعوے کریں یا دھمکیاں دیں،عوام ان کی کارکردگی کو جان چکے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے ظالم اشرافیہ کے خلاف جدوجہد کا آغاز کردیا۔ جماعت اسلامی 25 دسمبر کو گوجرانوالہ میں بھرپور جلسہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اور سابق حکمرانوں نے عوام کو غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے تحفے دیے اور یہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سودی معیشت کے تحفے ہیں۔