قندیل بلوچ پر بنی فلم امریکی دستاویز ی فلم میلے میں پیش

08:12 PM, 8 Dec, 2020

 واشنگٹن ،ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی فلم امریکا کے دستاویز ی فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی ۔ فلم " لائف ٹو شارٹ " غیرت کے نام پر قتل  کے موضوع پر بنائی گئی ہے ۔ 

یہ فلم پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائی کے ادارے نے بنائی ہے ۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں شرمین عبید چنائی نے کہا کہ شرمین عبید چنائی اور ایم ٹی وی ڈاکس کی لائف ٹو شارٹ نامی حالیہ دستاویز ی فلم  نے امریکی دستاویزی فلم فیسٹیول کے 11 ویں ایڈیشن میں ڈیبیو کیا ہے ۔ 

فلم کی ہدایتکارہ  صفیہ ظفر عثمانی کا کہنا ہے کہ فلم کی تیاری میں ان کو تین سال سے زائد کا عرصہ لگا ہے اوراب یہ فلم دنیا کے سامنے پیش کی جانے والی ہے تو میں گھبرا بھی رہی ہوں اور اپنی کوشش پر پرجوش بھی ہوں ۔ 

صفیہ ظفر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قندیل بلوچ نے اپنی زندگی گذارنے کے لئے اپنا الگ راستہ چنا تھا ۔ وہ اپنی الگ شناخت کے لئے بہت بڑے خواب دیکھتی تھی لیکن ہر بار خوف کا شکار ہوجاتی تھی ۔ وہ اس روز کے لئے زند ہ رہنا چاہتی تھی جب عورت اپنی ذات کے حوالے سے خود فیصلہ کرے  اور اس کو اپنی جان کی قیمت نہ دینی پڑے ۔ 

 فلم کی پروڈیوسر شرمین عبید چنائے، ایگزیکٹو پروڈیو سر شیلایونس اور گائے اوسیری، سینیمیٹوگرافر نادر صدیقی اور ایڈیٹر مشل آدھامی ہیں۔

  یاد رہے کہ قندیل بلوچ کو اس کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا ۔  

مزیدخبریں