واشنگٹن ،سال 2020 میں ہالی وڈسٹار چاڈوک بوس مین کی موت کی خبر اور ڈونلڈٹرمپ کے ٹویٹ پیغام دیکھے گئے ۔ سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹویٹر نے سال 2020 میں سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے ٹویٹس کا ڈیٹا جاری کردیا ۔
سوشل ایپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سال 2020 میں ٹویٹر پر سب سے زیادہ ہالی وڈ سٹار بو س مین کی خبر شیئر کی گئی ۔ ٹؤیٹر پر دنیا بھر میں ڈیتھ آف بلیک پینتھر سٹار چاڈوک بوس مین کی موت کی خبر پر ریمارکس دیئے گئے ۔بوس مین کی موت کینسر کی وجہ سے ہوئی تھی ۔ بوس مین کی فیملی کا کہنا ہے کہ اداکار کی موت کینسر کے باعث ہوئی ان کی موت کے پیغام کو دنیا بھر میں سات اعشاریہ پانچ ملین مرتبہ شیئر کیا گیا ۔
ٹویٹر حکام کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹؤیٹ پیغامات کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا اور فالو کیا گیا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ امریکی الیکشن میں انتخابی مہم کے دوران ٹؤیٹر کو استعمال کیا ان کے کئے گئے ٹؤیٹس کو دنیا بھر میں دیکھا گیا ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے کئے گئے ٹویٹس کو ان کے انتخابی حریفوں ڈیموکریٹک نے دیکھا اور شیئر بھی کیا ۔
ٹؤیٹر کے مطابق کے پاپ گروپ 2020 میں بھی مسلسل چوتھے سال امریکا میں ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا ۔ پاپ سٹار گروپ کی طرف سے کی گئی ٹؤیٹس امریکا میں سب سے زیادہ دیکھی گئیں ۔
ٹویٹر ڈیٹا کے مطابق امریکی ریاست منی پولز میں سیاہ فام شہری کی موت کی ٹویٹ سال 2020 میں تیسرے نمبر پر رہی جس کے بعد امریکا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ چل نکلا ۔جارج فلوئیڈ کی ٹویٹس کئی ہفتے ٹاپ ٹرینڈ میں رہی ۔
ٹویٹر انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا کہ سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی طرف سے باسکٹ بال کے کھلاڑی کوبے بریانٹ کی ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ میں ہلاکت کی خبر بھی کئی ہفتے ٹاپ ٹرینڈ رہی ۔
ٹویٹر پر بلیک لیوز میٹر ہیش ٹیگ کے طور پر سب سے زیادہ پاپولر ہوا اس کے بعد کوویڈ 19 دوسرا مقبول ترین ہیش ٹیگ رہا ۔