انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز منسوخ 

05:37 PM, 8 Dec, 2020

کیپ ٹاؤن:انگلینڈ اور آسٹریلیاکے درمیان ون ڈے سیریز منسوخ کر دی گئی۔ کرونا وائرس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جانی تھی۔ 

 انگلینڈ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا کرونا مثبت آنے کے باعث پہلا ون ڈے میچ منسوخ کیا گیا تھا۔ دوسرے ون ڈے سے قبل بھی کھلاڑیوں کی رپورٹ بروقت نہ آنے پر منسوخ کردیا گیا۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کرونا وائرس کے باعث منسوخ کردی گئی۔

ون ڈے سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی گئی جس میں انگلینڈ نے تین صفر سے کامیابی سمیٹی تھی۔

مزیدخبریں