لاہور: ن لیگی ارکان اسمبلی کی جانب سے قائدین کو اپنے استعفے بجھوانے کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور ایم پی اے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے استعفے اپنی قیادت کو بھجوادیے گئے ہیں ۔
ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے پارٹی کو استعفیٰ بجھوادیا جبکہ گزشتہ روز سرگودھا سے لیگی ایم این اے چوہدری حامد حمید نے بھی استعفیٰ پیش کیا تھا۔ حامد حمید نے ابھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بجھودیا تھا۔
سیف الملوک کھوکھر رکن پنجاب اسمبلی ہیں جبکہ چوہدری حامد حمید سرگودھا کے ایم این اے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے مطابق پارٹی قیادت نے ابھی تک استعفوں کی ہدایات جاری نہیں کیں لیکن جب فیصلہ ہوا تو سب مستعفی ہوں گے ۔
شاہد خاقان عباسی کا کہناہےکہ استعفے سنجیدہ آپشن ہے اور اس کا حتمی فیصلہ پی ڈٰی ایم کی میٹنگ میں ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس آج مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفے ، لانگ مارچ پہیہ جام یا پھر لاک ڈاؤن کرنے پر غورو خوض کیا جائیگا ۔