شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اشتہاری قرار 

02:36 PM, 8 Dec, 2020

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد آثاثہ جات سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ 

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباد کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، شہباز شریف نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ تینوں ادوار میں انہوں نے کوئی تنخواہ نہیں لی  اور ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی ۔ 

جج جواد الحسن نے کہا کہ آپ کہ بہتر ترجمانی مریم اورنگزیب کرسکتی ہیں ، آپ کم بولیں تو اچھا ہے یہاں سب کچھ نوٹ ہوتا ہے ۔ 

کمرہ عدالت میں شہباز شریف نے نواز شریف اور سلمان شہباز سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ 

کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد ہوچکی ہے اور آج نیب کو اپنے گواہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ 

منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کرچکا ہے اور سلمان شہباز اشہتاری قرار دیے جاچکے ہیں ۔ 

مزیدخبریں