لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد آثاثہ جات سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباد کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، شہباز شریف نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ تینوں ادوار میں انہوں نے کوئی تنخواہ نہیں لی اور ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی ۔
جج جواد الحسن نے کہا کہ آپ کہ بہتر ترجمانی مریم اورنگزیب کرسکتی ہیں ، آپ کم بولیں تو اچھا ہے یہاں سب کچھ نوٹ ہوتا ہے ۔
کمرہ عدالت میں شہباز شریف نے نواز شریف اور سلمان شہباز سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد ہوچکی ہے اور آج نیب کو اپنے گواہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔
منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کرچکا ہے اور سلمان شہباز اشہتاری قرار دیے جاچکے ہیں ۔