پشاور ، ڈیرہ اسما عیل خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے مقامی صحافی کو ہلاک کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی صحافی قیس جاوید کو موٹرسائیکل سواروں نےگھر میں گھس کر فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔
فائرنگ سے صحافی قیس جاوید شدید زخمی ہوگئے ۔ان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔ قیس جاوید دس سال سے نجی ٹی وی کے ساتھ منسلک رہے اس کے علاوہ وہ اپنے ویب چینل عہدنامہ کے لئے بھی کام کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار نے صحافی قیس کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔