شوبز کے لوگوں کو پرستاروں کیلئے اپنے غم کو بھی چھپانا پڑتا ہے ‘ ثنا

11:55 AM, 8 Dec, 2019

لاہور:نامور اداکارہ ثنا نے کہا کہ شوبز سے وابستہ لوگ بظاہر بڑے خوش و خرم نظر آتے ہیں لیکن میرے خیال میں ان کی مشکلات عام لوگوں سے کہیں بڑھ کر ہوتی ہیں ، بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ خاندان میں خوشی یا غمی کے باوجود ہمیں اپنی کمٹمنٹ کے مطابق کام مکمل کرانا ہوتا ہے۔ 

ثنا نے کہا کہ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے اور وہ کسی کے بھی دکھ اور درد کو زیادہ شدت سے محسوس کرتا ہے ۔

ایسا بھی ہوتا ہے کہ بچوں اور گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا دل چا رہا ہوتا ہے لیکن آپ اپنے پراجیکٹس کےلئے دی گئی کمٹمنٹ کو ادھورا نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ آپ کی وجہ سے کئی لوگوں کا شیڈول متاثر ہوتا ہے ۔

ثنا نے کہا کہ ہر وقت خوش و خرم نظر آنا شوبز کے لوگوں کی مجبوری ہے بلکہ اپنے پرستاروں کےلئے اپنے دکھ چھپانا بھی پڑتے ہیں ۔
٭٭٭٭٭٭

مزیدخبریں