مودی سرکار کی ناکامی نے بھارت کو دنیا کا ریپ کیپیٹل بنا دیا: راہول گاندھی

11:32 AM, 8 Dec, 2019

نیو دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے زیادتی کے بڑھتے واقعات کا ذمے دار مودی سرکار کو ٹھہر دیا، کہا عالمی جریدے بھارت کو دنیا کا 'ریپ ' کیپیٹل کہتے ہیں۔

جنسی زیادتی میں بی جے پی رہنما ملوث ہوسکتے ہیں۔ راہول گاندھی نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری ہم سے پوچھ رہی ہے کہ بھارت اپنے ملک کی بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت کیوں نہیں کر پا رہا ہے؟

ملک میں آئے روز زیادتی کے بڑھتے واقعات کو روکنے کیلئے مودی سرکار ناکام ہوچکی ہے جبکہ ایسے وحشیانہ واقعات پر بی جے پی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں