2019 میں سمارٹ فونز خریدنے سے پہلے کن باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے

2019 میں سمارٹ فونز خریدنے سے پہلے کن باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: سمارٹ فونز پلینرز

ہم آپ کو  2019 میں آنے والے سمارٹ فونز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کس طرح کے فونز 2019 میں مارکیٹ میں ملیں گے، اور وہ کیسے اس سے قبل آنے والے سمارٹ فونز سے مختلف ہوں گے؟

ہائپ پر یقین: اگر پیسہ آپ کے لیے کوئی مسئلہ نہیں اور آپ ہائپ پر یقین رکھتے ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں، 2019 میں ایپل، سام سنگ اور ہواوے کافی تعداد میں ایسے فونز بنا رہے ہیں، جو آپ کے معیار پر پورا  اتریں گے۔ 

آپ ہواوے پی پرو  20، سام سنگ نوٹ 9  اور  آئی فون ایکس ایس  اور  ایسے بہت سے سمارٹ فونز  خرید سکتے ہیں۔ یہ کافی مہنگے فونز  ہیں اور  گوگل پکسل 3  بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ 

اگر آپ کےپاس فونز خریدنے کے لیے ہزاروں ڈالر نہیں ہیں تو کوئی بات نہیں،  آپ کے لیے بہت سی  کپمنیا ں سستے فونز بھی متعارف کروائیں گی۔ 

اگر آپ ہائپ پر یقین نہیں رکھتے تو 2019 میں ایسے بہت سارے فونز آ رہے ہیں جن میں سائز، شیپ، کیمرہ اور ٹیکنالوجی پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ 

جب بھی آپ کے سامنے کوئی فون آئے تو آپ نے ان چیزوں کا خاص خیا ل رکھنا ہے: 

1۔ ڈسپلے سائز(Display size)

کیمرہ کوالٹی (Camera quality)

بیٹری ٹائمنگ(Battery life)

آڈیو (Headphone jack، Bluetooth audio External speakers)

بیٹری چارجنگ (micro-USB, USB-C, wireless charging)

ڈیٹا سپیڈ(Data Speed )

اسیسریز (Accessories)

اس وقت چین نئے موبائل  فیچرزمتعارف کر وانے کی دوڑ میں سب سے آگے ہے، دنیا میں چین موبائل فونز کی مارکیٹ میں بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، مندرجہ ذیل فہرست میں ایسے سمارٹ فونز  کا ذکر کیا گیا ہے جو کہ امریکہ میں تیار نہیں ہوئے ہیں، ان میں سے ہر فون نے  سلیش گیر ( Slash Gear)پر اچھے ری ویو حاصل کیے ہیں، اس بات سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کو 2019 میں کون سا فون لینا چاہیے۔ 

 ہوواے میٹ 10پرو ( Huawei Mate  10 Pro) 
شاومی ایم ون اور اے ون (Xiaomi: M1 ، A1 )
 ون پلس سکس ٹی(OnePlus 6T) 
اوپو آر 17 پرو(OPPO R17 Pro )
ویوو  نیکس  Vivo NEX S