سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے سات سالہ کشمیری بچے نے کمال سپن بائولنگ کر کے شین وارن کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی سپن بائولر شین واٹسن بھی مقبوضہ کشمیر کے سات سالہ بچے کے سحر میں گرفتار ہو گئے ہیں جس نے ایسی سپن بائولنگ کی کہ اچھے اچھے بائولر دیکھتے رہ گئے۔
Easily ball of the century. A googly that turns a metre and a half. @ShaneWarne take a look. You have some competition. pic.twitter.com/GEanTVuVME
— Mufti Islah (@islahmufti) July 23, 2018
سابق آسٹریلوی سپن بائولر شین وارن نے میچ کمنٹری کے دوران اس سات سالہ سپن بائولر کا ذکر کیا اور اس کی ویڈیو بھی دکھائی گئی جس کے دوران سپن بائولر نے شاندار ڈلیوری پھینک کر حریف بلے باز کو آئوٹ کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے سپن بائولر کی ویڈیو ٹوئیٹر صارف مفتی اصلاح نے شیئر کی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
ویڈٰو پر پندرہ سو سے زائد افراد نے پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ اس سے زیادہ مرتبہ شیئر اور دیکھا گیا ہے ۔