سام سنگ گلیکسی ایس 10 کی اہم تفصیلات لیک ہو گئی

06:35 PM, 8 Dec, 2018

سام سنگ ان دنوں گلیکسی ایس 10 اور ایس 10  پلس پر کام کر رہا ہے،  فروری میں اس کی بڑے   پیمانے پر مارکیٹ میں انٹری متوقع  ہے۔

وال سٹریٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سام سنگ کے  اس مہنگے ترین سمارٹ فون میں چھ کیمرے ہو ں گے، سام سنگ ایس 10چار مختلف ماڈلز میں متعارف کروایا جائے گا، کمپنی میں یہ بات بھی زیر بحث ہے کہ ٹاپ لائن ماڈل کا  کوڈ نام" بیونڈ  ایکس"رکھا جائے۔

ایس 10 کی خصوصیات میں   کونے سے کونے تک 6.7 انچ آلمڈ اسکرین، 5جی سپورٹڈ  اور چھ  کیمرے شامل ہیں، ان میں دو  کیمرے سامنے جبکہ چار پچھلی سائیڈ پر ہوں گے۔

نئے فون میں ایسا کوئی فیچر نہیں جو سام سنگ کے گزشتہ سال متعارف ہونے والے فونز میں نہ ہو، شروع سال میں جنوبی کوریائی کپمنی  نےگلیکسی  A9  کو  ایک چوڑائی کیمرہ کے ساتھ لانچ  کیا. گلیکسی  102 ایس  فونٹ آپٹیکل زوم، ایک انتہائی پاور فل  سینسر اور لائیو فکسس کی اہلیت سے بننے والی  تصاویر کے لئے ایک بہترین لینز  ثابت ہو چکا ہے۔ 

آئی فون ایکس ایس کی طرح سام سنگ صارفین کو اس  کے پورٹریٹ طرز  کی تصاویر کے پس منظر میں  دھندلا ہٹ  کو   ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ پہلے سے ہی اس کے دو درمیانی رینج ہینڈ سیٹ پر یہ فیچرز  سام سنگ دے چکا ہے۔ گلیکسی  نوٹ سیریز میں فرنٹ ڈبل اور بیک ٹرپل کیمرے نصب نہیں تھے۔

اس کے علاوہ چار گلیکسی 10 ایس  ماڈلز  میں انفینٹی  اسٹائل ڈسپلے کی توقع کی جارہی ہے جس کا ڈسپلے 'او'  سٹائل کا ہو گا، جس طرح گھر کے فرنٹ کا گول دائرہ ہوتا ہے, فرنٹ فیسنگ کیمرہ بھی لگایا جائے گا۔ 

اس سال کے شروع میں، سام سنگ کے سربراہ ڈی جے نے  وعدہ کیا تھا  کہ آنے والےگلیکسی ایس 10 میں یونیک فیچرز ہوں گےجو گلیکسی  ایس 8  اور گلیکسی ایس 9  کے مقابلے میں بہت اچھے ہوں گے۔ 

مزیدخبریں