دبئی:دبئی میں ایک عورت نے 50درہم کے مساج کا لالچ دے کر بھارتی شہری سے 110,000درہم لو ٹ لیے۔
خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، نائف پولیس کو 31نومبر کو ایک شکایت موصول ہوئی، جس میں28سالہ بھارتی نے کہا کہ اس کے ارباب نے دوکان کے لیے کھلونے خریدنے کے لیے 110,000درہم کی رقم دی تھی، وہ نائف کے اطراف میں موجود دوکانوں سے کھلونے خریدنے نکلا۔ اس نے یہ رقم شولڈر بیگ میں رکھی ہوئی تھی۔ وہ مارکیٹ کے اطراف میں کھلونے خریدنے کے لیے گھوم رہا تھا کہ وہاں آزربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے اسکی ملاقات ہوئی۔
خاتون نے 50درہم میں مساج کی سروس دینے کی پیشکش کی تو اس نے انکا ر کر دیا بعد میں خاتون کے اصرار پر وہ اس کے ساتھ چلا گیا، وہ خاتون اس کو ایک فلیٹ میں ساتھ لے گئی۔ کمرے میں جا نے کے بعد جب اس نے خاتون کیساتھ نا زیباحرکت کرنے کی کوشش کی تو کمرے سے ایک اور 39سالہ خاتون اچانک نمودار ہوئی ، خاتون نے ایک دھات کے راڈ سے حملہ کر دیا جس سے وہ زمین پر گر گیا اور دونوں خواتین وہاں سے بھاگ گئیں۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ دونوں خواتین اسکو کمرے میں بند کر کے بھاگ گئیں، متاثرہ شخص کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب پولیس آئی تو وہ وہاں سے فرار ہو چکی تھیں، اس نے جب بیگ میں دیکھا تو وہاں صرف دس درہم تھے۔
پولیس نے فلیٹ کی تلاشی لی اور قریب کی شاپس سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین عمارت سے چھلانگ لگا کر سیڑھیوں سے ہوتی ہوئی فرار ہو گئیں۔
رئیل اسٹیٹ کے مالک نے بتایا کہ یہ فلیٹ ایک یورپی خاتون نے کرایے پر لیا ہوا ہے۔