سعودی عرب نے مسافروں کے فضائی سفر کے دوران موبائل فون پاور بنک لے جانے پر پابندی عائد

01:22 PM, 8 Dec, 2018

ریاض ؛ سعودی عرب بڑے ائر پورٹ شاہ عبدالعزیز بین الااقوامی ائرپورٹ کی انتظامیہ نے سفر کرنے والے تمام مسافروں پر ڈومیسٹک اور بین الااقوامی پروازوں میں موبائل فونز کے پاور بنک لے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔
شاہ عبدالعزیز بین الااقوامی ائرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے تمام بین الااقوامی ائر لائنز کمپنی کو اس ضمن میں سرکولر بھیج دیا گیا ہے ۔ سرکولر کے مطابق تمام کمپنیاں مسافروں کے ہینڈ کیری اور کارگو سامان میں موبائل فونز کے پاور بنک کی چیکننگ کریں اور مشتبہ کورگو یا بیکج سے فوری طور پر اس کو نکال دیا جائے ۔
شاہ عبدالعزیز ائرپورٹ کے ڈائریکٹر نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ اقدام مسافروں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ عالمی ادارہ ہوابازی کی جانب سے پاور بنک جوکہ لیتھیم بیٹری پر مشتمل ہوتا ے کسی مسافر کے سامان میں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
سرکولر میں مزید لکھا گیا کہ سعودی عرب میں کا م کرنے والی تما م ائیر لائینز اس امر کا خاص خیال رکھیں کہ مسافروں کا سامنا بک کرتے وقت اس امر کی یقین دہانی کر لیں کہ ان کے سامان میں پاور بنک تو نہیں ہے ۔ڈائریکٹر کا کہناتھا کہ پاور بنک کی وجہ سے کئی حادثے بھی دیکھے جا چکے ہیں ۔جدہ کی معرودف مارکیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ گزشتہ برس جدہ کی معروف مارکیٹ میں پاور بنک کے پھٹنے سے شدید آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے پوری مارکیٹ جل کر رکھ کا ڈھیر بن گئی تھی ۔
ان تمام وجوہات کو جانتے ہوئے مسافروں کی سلامتی کو کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

مزیدخبریں