اماراتی نوجوان نے 11کروڑ رپے کے جوتے جمع کر لیے

12:30 PM, 8 Dec, 2018

ابوظہبی : کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا ، اور یہ بات سچ کر دکھائی ہے متحدہ عرب امارات کے صرف 16سالہ نوجوان نے 30لاکھ ریال کے جوتے جمع کر کے ۔
تفصیلات کے مطابق سولہ سالہ اماراتی نوجوان راشد سیف نے تقریباََ 30لاکھ ریال ( 110,974,412پاکستانی روپے ) کے مہنگے ترین جوتے جمع کر کے دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے ۔ راشد سیف نے دنیا کا سب سے انوکھا ترین عجائب گھر اپنے گھر میں ہی بنا کر دنیا بھر کو حیران و پریشان کر دیا ہے ۔ راشد سیف نے اپنے اس مہنگے ترین عجائب گھر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تو دیکھنے والے دانتوں میں انگلیاں دبانے پر مجبور ہوگئے ۔


راشد سیف کا کہناہے کہ اس نے انتہائی پیش قیمت سپورٹس شوز اپنے گھر میں جمع کر رکھے ہیں ۔ برطانوی جریدے مرر نے اس اماراتی نوجوان پر بنی ڈاکیومنڑی کے بعد تفصیلی انٹرویو کیا اور اس نوجوان کو دنیا بھر میں جوتاکے دیوانے کا خطا ب مل گیا ۔ راشد سیف نے اپنے گھر میں موجود جوتا عجائب گھر کی تصاویر اتارنے کی جازت دی تو ہر کوئی نت نئے ڈیزائن کے جوتوں کی تصاویر اتارنے میں لگ گیا۔ راشد سیف کا کہناہے کہ جوتوں کے علاوہ اس کے گھر میں ایک چڑیا گھر بھی ہے ۔ جس میں اس وقت 500سے زائد نادر نسل کے جانور بھی ہیں ۔اس نے اپنے گھر کے حصوں کو مشہور افراد کے نام پر مخصوص کیا ہوا ہے ۔ ارب پتی خاندان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کہناہے کہ اس کے گھر میں چارلی لوکیسٹن سمیت متعدد معروف شخصیات آچکی ہیں ۔
راشد کا کہناہے کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہاہے ۔ اس کے بیڈروم کے سامنے چڑیا گھر بنایا گیا ہے ، جہاں سے ہر روز صبح سویرے اس چڑیا گھر کا نظارہ کرتاہے ۔ راشد سیف دنیا بھر میں سب سے بڑے نجی چڑیا گھر بنوانے والا پہلا کم سن بچہ ہے ۔ راشد سیف کو عمدہ ملبوسات کا بھی شوق ہے ۔ اسکا کہناہے کہ کچھ جوتے تو صرف خاص طور پر اس کے لیے تیارکیے جاتے ہیں جن کی قیمت سات لاکھ سٹرلنگ پاﺅنڈز سے بھی زیادہ ہوتی ہے ۔

ویڈیو دیکھیں ۔۔

1

مزیدخبریں