پاکستان کی ٹیسٹ کی عالمی رینکنگ میں تنزلی

پاکستان کی ٹیسٹ کی عالمی رینکنگ میں تنزلی
کیپشن: فوٹو گریب بشکریہ آئی سی سی آفیشل کرکٹ ویب

دبئی : گرین شرٹس کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین ناکامی نے پاکستان کو ٹیسٹ کی عالمی رینکنگ میں پھر سے ساتویں پوزیشن پر بھیج دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تین صفر کی فتح سے چوتھی پوزیشن دلا سکتی تھی ۔کیویز کے خلاف جیتے ٹیسٹ میچز میں بازی گنوانے والی پاکستانی ٹیم نے
ورلڈ رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا موقع بھی گنوا دیا ہے ۔


پہلی ناکامی اور دوسری جیت نے پاکستان کو چھٹی پوزیشن دلا ئی تھی لیکن تیسرے میچ میں جیتی بازی مہمان کیویز کے نام کر نے کے بعد قومی ٹیم کو پھر سے ساتویں پوزیشن پر جانا پڑا ہے ۔
دوسری جانب دو ایک سے سیریز کی فاتح نیوزی لینڈ نے اپنی چوتھی پوزیشن کے پوائنٹس بہتر بنا لیے۔ٹیسٹ میچ کی انتہائی ترین بات محمد حفیظ کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ تھی ۔ 

"محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ "

محمد حفیظ جنہوں نے 55 میچوں میں 3652 رنز بنائے 10 سینچریاں اور 12 نصف سینچریاں  بنائی جبکہ اپنی سپن باؤلنگ سے 53 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھا ئی تھی ۔محمد حفیظ پر باؤلنگ کروانے پر پابندی بھی عائد کی گئی ۔