عوام کیلئے ایوان صدر کے دروازے بھی کھول دیئے گئے

09:53 AM, 8 Dec, 2018

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کے لئے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا۔  اسلام آباد میں واقع ایوانِ صدر کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے گئے۔ایوان صدر صبح 9 سے شام 4 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا جہاں شناختی کارڈ دکھا کر لوگوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ اقتدار میں آتے ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ سرکاری عمارتوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنائے گی۔

اس اعلان کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب، گورنر ہاؤس مری، گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا اور گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے گئے۔ گزشتہ دنوں گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا کام بھی شروع کیا گیا تاہم لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روک دیا تھا۔

مزیدخبریں