وسیم اختر نے ایم کیوایم چھوڑنے کے خواہش مند کارکنوں کو پیغام دیدیا

وسیم اختر نے ایم کیوایم چھوڑنے کے خواہش مند کارکنوں کو پیغام دیدیا

حیدر آباد: مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی ایم کیوایم پاکستان کو چھوڑنا چاہتا ہے چھوڑ کر جاسکتا ہے, ہم اپنی جماعت کوفاروق ستار کی قیادت میں آگے بڑھاتے رہیں گے۔
حید ر آبادمیں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا پی ایس پی والوں کوالزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں آتا انہوں نے ہمارے جلسے کوخراب کرنےکی کوشش کی،آج کاجلسہ پی ایس پی والوں کیلئے کافی ہے ان کو اپنی الزام تراشیوں کا جواب مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے ا لیکشن میں ایم کیوایم پاکستان زیادہ نشستیں لے گی، فاروق ستارکی سربراہی میں ہم سیٹیں لےکردکھائیں گےکسی بھی سازش کوکامیاب نہیں ہونے د یں گے،آج کے جلسے نے ثابت کردیاکہ قوم متحد ہے۔
وسیم اختر کہتے ہیں کہ میرپورخاص ،نواب شاہ سمیت پورے سند ھ میں جلسے کریں گے۔مئیرکراچی کہتے ہیں کہ ہمت تھی توخودآتے کسی کے کندھوں پرچڑھ کرآئے ڈیفنس میں بنگلالے لیا۔