ممبئی : عالیہ بھٹ یوں تو اپنی اداکاری کے باعث بالی وڈ میں ایک شہرت یافتہ اداکارہ کی حیثیت رکھتی ہیں مگر عالیہ کی سماجی رابطوں پرجاری تصاویر مداحوں میں فوراً ہی مقبول ہوجاتی ہیں۔
حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اپنی بچپن کی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی۔ اس تصویر میں عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان ایک چھوٹی سی گول مٹول عالیہ کو گود میں لئے کھڑی ہیں جبکہ مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ کے ساتھ بھی ان کی تصاویر ہیں۔عالیہ کی یہ تصویرکافی مقبول ہورہی ہے۔عالیہ بھٹ نے حال ہی میں فلم ' راضی' کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔
عالیہ بھٹ نےاپنی ماں کے ہمراہ بچپن کی تصویر شیئر کر دی
11:01 PM, 8 Dec, 2017