اللہ پرایمان کےساتھ پیشے میں مہارت جاری رکھیں، آرمی چیف کی جوانوں کو ہدایت

09:41 PM, 8 Dec, 2017

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ کے دوران افسروں اور جوانوں سے ہونے والی ملاقات میں کہنا تھا کہ اللہ پرایمان کےساتھ پیشے میں مہارت جاری رکھیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کو ئٹہ کے سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا دورہ کیا جس میں ان کوادارے میں تربیت سے متعلق بریفنگ دی گئی انہوں نے ادارے کے مختلف تربیتی حصوں کا دورہ بھی کیا۔آرمی چیف نے افسرا ن کو دی جانے والی تربیت کے معیار کی تعریف کی اس کے علاوہ آرمی چیف نے سکول میں تربیت لینے والے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

مزیدخبریں