امریکی فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ، اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

09:27 PM, 8 Dec, 2017

غزہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔امریکی فیصلے کے خلاف غزہ، مغربی کنارے، خان یونس، بیت الحم اور رام اللہ میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے خلاف مظاہرے کیے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی افواج نے مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر آنسو گیس شیل اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت نے بھی اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں جنوبی غزہ میں 30 سالہ محمد المرسی کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔امریکی فیصلے کے خلاف غزہ اور مغربی پٹی میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد 30 سے زائد مقامات پر فلسطینیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مزیدخبریں