ماہرین نے موٹے افراد کو سیب کھا نے کا مشورہ دیدیا

07:09 PM, 8 Dec, 2017

لاہور: موٹاپے کا شکار افراد کے لئے خوشخبری ، ایک تحقیق کے بعد ماہرین صحت نے موٹاپے کو دور بھگانے کے لئے سیب کھانے کا مشورہ دے دیا ۔
کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ سیب کو کھانا جسمانی وزن میں اضافے سے تحفظ دیتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ سیب کھانے کی عادت اشتہا کو کنٹرول کرکے جسمانی وزن میں معاونت کرتی ہے، کیونکہ اس پھل سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے۔سیب کھانے کو معمول بنانے سے بچوں اور بالغ افراد میں جسمانی وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے یا ان کا وزن کم ہی ہوتا ہے۔
اسی طرح سیب میں موجود لو انرجی جسمانی وزن کو معمول پر لانے میں مدد دیتی ہے جبکہ اس میں موجود غذائی فائبر اور پولی فینولز سے کھانے کی اشتہا کو کم کیا جاسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ سیب کھانا معمول بنانے سے معدے میں موجود صحت بخش بیکٹریا کی تعداد کو بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔یہ بیکٹریا اچھی صحت اور امراض کی روک تھام کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس سے پہلے مختلف طبی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ سیب کھانا کینسر کا خطرہ کم، دل کو صحت مند جبکہ بڑھاپے کے اثرات کو بھی رکھتا ہے۔

مزیدخبریں