ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے بالآخر شادی کرنے کا ارادہ کر لیا ہے ۔ دونوں اسٹارز کی شادی 9، 10 اور 11 دسمبر کو اٹلی میں ہو رہی ہے ۔ جس کیلئے انوشکا شرما اپنے والدین کے ہمراہ اٹلی روانہ ہو گئیں ہیں ۔ اٹلی روانگی کے موقع پر جب صحافیوں کی جانب سے شادی کے سوالات سن کر انوشکا شرما گھبراگئیں اورشکریہ ہٹ جاؤ کہتے ہوئے بغیر کسی سوال کا جواب دئیے وہاں سے چلی گئیں۔
جب ان سے پوچھا گیا تو وہ تھوڑی حیران ہوئیں اور شکریہ کیساتھ آگے بڑھ گئیں ۔
دوسری جانب ویرات کوہلی پہلے ہی اٹلی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مسلسل کرکٹ کھیلنے کے باعث چھٹی لے رکھی ہے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو کپتان مقرر کردیا۔ ویرات کوہلی کی جگہ ٹیم میں فاسٹ بولر سدھارت کول کو شامل کیا گیا ہے۔