بھارت میں سگے باپ نے اپنی ہی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

04:51 PM, 8 Dec, 2017


نئی دہلی:بھارت میں سگے باپ نے ہی اپنی بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کو عدالت نے 3 دفعہ عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کی خواتین سے متعلق عدالت نے 48سالہ ملزم کو اپنی 14سالہ بیٹی سے بدفعلی کا ذمہ دارٹھہرایا اور اراسان کدی کے رہائشی ملزم کماراج کو 2013سے گرفتاری تک کئی مرتبہ اپنی بیٹی سے بدفعلی اور بیوی کو دھمکیاں دینے پر 43سال قید کی سزا سنائی ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ملزم کے جبروتشدد سے دلبرداشتہ ہوکر بالآخر لڑکی کی والدہ نے دسمبر2014میں شکایت درج کرائی تھی جبکہ باپ کی بدفعلی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے ہاں مارچ2015میں بچہ پیداہواتھا جو بعدازاں جون میں انتقال کرگیا۔

خاتون کی شکایت پر پراسیکیوشن نے مقدمہ درج کرلیاتھا اور ملزم کو قید کیساتھ ساتھ مجموعی طورپر 1500روپے جرمانہ بھی کیاگیا۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ جرم کو عدالت نے سنجیدگی سے لیا اور زیادہ سے زیادہ سزا سنائی ۔ پراسیکیوٹر نے بتایاکہ اس تشدد کی وجہ سے لڑکی نفسیاتی طورپر مریض بن چکی ہے۔

مزیدخبریں